28 جنوری 2014 - 20:30
بحرینی علماء کونسل کو منحل کئے جانے کے خلاف اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اس احمقانہ اور مذہبی تعصب کی بو رکھنے والے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام غیرت مند مسلمانوں، علماء، مفکرین، وکلاء، سیاستدانوں اور دنیا کے آزاد منش انسانوں سے تقاضا کرتی ہے کہ بحرین کے مظلوم عوام کی حمایت میں جلدی سے کوئی ٹھوس قدم اٹھائیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ حکومت کی عدالت کی جانب سے علماء کونسل کو منحل کیے جانے اور اس کے تمام اموال ضبط کئے جانے کے حوالے سے دئے گئے حکم کی مذمت میں اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔اسمبلی نے اس بیان میں بحرینی حکام کے اس ناجائز اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد منش انسانوں سے بحرین کی عوام کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔مکمل بیان کا ترجمہ درج ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیم«یریدون لیطفئوا نور الله بأفواههم والله متم نوره ولو کره الکافرون»بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کماکان اپنے غیر منصفانہ اقدامات اور وحشیانہ جرائم کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے، ایسے جرائم جو اسلامی مقدسات کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں۔ یہ حکومت اپنے زعم باطل میں شیعوں کی مساجد گرا کر، علماٗے دین کو گرفتار کر کے، مذہبی پروگراموں پر پابندی لگا کر اور کلمہ الہی کی سربلندی کے لیے بولنے والے اور اتحاد پیدا کے لیے کوشش کرنے والے افراد کی زبانیں بند کر کے نور الہی کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔اس حکومت کا تازہ ترین غیر ذمہ دارانہ اور قبائلی تعصب سے لبریز اقدام، بحرین کی علماء کونسل کو منحل کرنے اور اس کے تمام اموال کو ضبط کرنے کا حکم دینا ہے۔بحرین کی علماء کونسل ایسی تنظیم ہے جو عقلی اصول پر مبنی بامقصد مذہبی کاموں کو انجام دینے والی تنظیم کے عنوان سے پہچانی جاتی ہے، یہ ایسی کونسل ہے جو حوزہ علمیہ بحرین کے چیدہ افراد، علماء، فضلاء اور مفکرین پر مشتمل ہے جس کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم ہیں جو افق بحرین پر چمکتے ستارے کے مانند ہیں۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اس احمقانہ اور مذہبی تعصب کی بو رکھنے والے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام غیرت مند مسلمانوں، علماء، مفکرین، وکلاء، سیاستدانوں اور دنیا کے آزاد منش انسانوں سے تقاضا کرتی ہے کہ درج ذیل راستوں سے بحرینی عوام کی حمایت میں جلدی سے قدم اٹھائیں:۱: مراجع عظام، بزرگ علماء اور اثر و رسوخ رکھنے والے تمام وہ لوگ جو علمی میدان میں پیش پیش ہیں آل خلیفہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت میں ٹھوس قدم اٹھائیں۔۲: بحرین کی علماء کونسل کے تحلیل کئے جانے کے خلاف بیان جاری کریں۔۳: دیگر ممالک میں موجود بحرینی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کریں اور دھرنا دیں۔آخر میں خداوند عالم سے  دعاگو ہیں کہ ظالموں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچائے، مظلوموں کی نصرت فرمائے اور اسلام و مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔                                                                                 و سیعلم الذین ظلموا أی منقلب ینقلبون                                                                                        اہل البیت(ع) عالمی اسمبلی                                                                                     ۲۷ ربیع الاول، ۱۴۳۵۔ ۲۹،۱،۲۰۱۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲